(KWO) خٹک ویلفیئر آرگنائزیشن
کا مقصد خٹک قبیلے کی راولپنڈی اور اسلام آباد میں رہائش پذیر افراد کی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت، اور سماجی ترقی کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ تنظیم درج ذیل نکات پر عمل پیرا ہوگی:
1. تعلیم:
• مستحق طلبہ کے لیے اسکالرشپ۔
• مفت ٹیوشن مراکز اور کیریئر گائیڈنس۔
• فنی تربیت کے ذریعے خود انحصاری۔
2. صحت:
• مفت طبی کیمپس اور کرک رائلٹی سے کینسر اسپتال کا قیام۔
• ایمرجنسی ایمبولینس سروس۔
• صحت سے متعلق آگاہی مہمات۔
3. معاشی ترقی:
• چھوٹے کاروباروں کے لیے مالی معاونت۔
• روزگار کے مواقع پیدا کرنا۔
• ہنر سازی کے پروگرامز۔
4. سماجی بہبود:
• ممبرز اراکین کے بیواؤں اور یتیموں کے لیے مالی مدد اور ماہانہ راشن۔
• ممبرز اراکین کے جنازے اور تدفین کے اخراجات میں معاونت۔
5. ثقافتی تحفظ:
• خٹک ثقافت کے فروغ کے لیے تقریبات۔
• روایات اور زبان کو محفوظ کرنا۔
6. صاف پانی کی فراہمی:
• واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب۔
• پانی کے مسائل کے لیے پائیدار حل۔
7. قدرتی وسائل کا استعمال:
• کرک کے تیل و گیس کے وسائل کو کمیونٹی کی فلاح کے لیے استعمال کرنا۔
ویژن:
خٹک قبیلے کو ایک خود کفیل، خوشحال، اور ترقی یافتہ برادری میں تبدیل کرنا اور ان کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنا۔
